سیاست

پٹرول اورڈیز ل کی قیمتوںمیں کمی کا اعلان محض دکھاوا: سرجیوالا

نئی دہلی:کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر آج پھر مرکزی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا تیل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ محض دکھاوا ہے۔ ایسا کر حکومت عام عوام کو بہلا رہی ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ہفتہ کے روز ایک ٹویٹ کرکہا کہ گذشتہ دنوں تیل کی قیمتیںکم کرنے کا مودی حکومت کا اعلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کاایک نمونہ رہا۔حکومت نے پہلے ڈھائی روپے تیل کی قیمتیں کم کیں اور پھر اس فیصلہ کے 9ویں دن 2.24روپے قیمت بڑھا دی۔ سرجیوالا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے قیمتوں میں تخفیف کا دکھاوا کیا جو صرف دھوکہ ہے۔ انہوں نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ‘بلاگر بابو، وزیر خزانہ جی اس چمتکار پر کوئی بلاگ’؟کانگریس ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں ایک میڈیا رپورٹ کا بھی اشتراک کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ9دنوں میں دہلی میں ڈیزل 2روپیہ 24پیسہ اور پٹرول ایک روپیہ16پیسہ مہنگا ہو ا ہے۔ قیمت بڑھنے کی یہی رفتار رہی تو جلد ہی پٹرول ۔ڈیزل کی قیمت دہلی میں اپنے سب سے اعلیٰ سطح کو پار کر لے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close