دہلیہندوستان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پہنچی ریکارڈاونچائی پر

نئی دہلی:پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتیں ان دنوں ساتویں آسمان پر ہیں اور پیر کے روز تو یہ ریکارڈ اونچائی پر پہنچ گئیں۔ یہ حالات تیل کی قیمتوں میں مسلسل 11ویں دن اضافہ ہونے کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ انڈین آئل کے مطابق پیر کے روز دہلی اور ممبئی میں پٹرول کی قیمتوں میں 31پیسہ ، کولکاتہ میں 30پیسہ اور چنئی میں 32پیسہ فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے ۔ وہیں ڈیزل میں دہلی اور کولکاتہ میں اس کی قیمتیں 39پیسہ اور ممبئی و چنئی میں 42پیسہ فی لیٹر بڑھ گئی ہیں۔
دہلی میں پٹرول 31پیسہ مہنگا ہو کر 79.15روپے لیٹر اور ڈیزل 39پیسہ کے اضافہ کے ساتھ71.15روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ممبئی میں 31پیسے کی مہنگائی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت86.56روپ فی لیٹر ہے اور ڈیزل کی قیمت44پیسہ کی تیزی کے بعد یہ 75.54روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہر ریاست کے مقامی ٹیکس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں الگ الگ ہوتی ہیں۔
پٹرول ۔ڈیزل کی قیمتوں میں ہور ہے اضافہ پراپوزیشن کے حملہ جھیل رہی مرکزی حکومت اس کے لئے بین الا قوامی حالات کا حوالہ دے رہی ہے۔ پٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے اور امریکی ڈالر کے مقابلہ بھارتی روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں۔ مرکزی حکومت تمام دعووں کے باوجود پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close