پٹنہ

پٹنہ سٹی میں رنگداری کے لئے بم باری

پٹنہ:گزشتہ رات مجرموں نے پٹنہ سٹی کے مالسلامی تھانہ علاقہ کے چٹکيا مارکیٹ میںکاروباری راجا بابو کے گھر پر بم سے حملہ کر دیا ۔ اس دوران دو بم پٹخنے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ اگرچہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن دھماکوں سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے کاروباری راجا بابو نے بتایا کہ بدھ کو 9135875209،7633035985 سے فون کرکے 30 لاکھ روپے کی رنگداری مانگی گئی تھی۔ رنگداری مانگنے والے نے خود کا نام سونو بتایا تھا۔ جب انہوں نے کہا کہ میرے پاس اتنے پیسے کہاں سے آئیں گے تو رنگداری مانگنے والے نے انجام بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد مجرموں نے رات کے 12 بجے کاروباری راجا بابو کے گھر پر دو بم دھماکے کئے۔ بم کن لوگوں نے پٹکا اور کیوں؟ فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے پورا خاندان گھبراہٹ میں ہے۔ کاروباری کا معروف گنج میںہماد کا تھوک نزنس ہے۔اس واقعہ کی شکایت کاروباری نے مقامی تھانے میں کی ہے۔ جہاں اس واقعہ کے بعد پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close