بہارپٹنہسیاست

پٹنہ میں آر ایل ایس پی کارکنوں پر لاٹھی چارج،کشواہا نے نتیش پر کسا طنز

پٹنہ :و زیراعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے آر ایل ایس پی کے سربراہ اوپندر کشواہا کو مبینہ طور پر نیچ بتائے جانے سے ناراض کشواہاسماج کے لوگوں نے پٹنہ کے گاندھی میدان سے راج بھون مارچ نکالا۔ جس میں وزیراعلیٰ  کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی گئی۔ جیسے ہی یہ مارچ ڈاک بنگلہ چوراہے پر پہنچا تو کشواہا سماج کے ارکان اور پولس اہلکاروں کے درمیان تیکھی نوک جھونک ہوگئی۔ جس کے بعد پولس نے جم کر لاٹھیاں برسائیں، جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ مارچ میں شامل لوگوں کی طرف سے اینٹ،پتھر پھینکے جانے سے کئی پولس والے بھی زخمی ہوگئے۔ پولس کے ذریعہ لاٹھی چارج پر اوپندر کشواہا نے ٹویٹ کر کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر طنز کسا اور لکھا کہ کشواہا سماج پر لاٹھی چلوانے کے بجائے اگر اپنے بیان کا مطلب لوگوں کو بتادیتے تو بڑی مہربانی ہوتی۔ اس سے لوگوں کا غصہ بھی ٹھنڈا ہوجاتا اور لاٹھی چارج کی نوبت نہ آتی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close