پٹنہ

پٹنہ میں دن دہاڑے تاجر کا گولی مار کر قتل

پٹنہ : پٹنہ کے قریب میں واقع نیوراا وپی تھانہ علاقے میں بے خوف مجرموں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔مقتول کی شناخت سیمنٹ تاجرپنکج شرما عرف جھبلو کےطور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پنکج اپنی دکان کھولنے جا رہا تھا اسی دوران موٹر سائیکل سوار مجرموں نے اس پر تابڑ توڑ گولیاں برسائیں۔ اس واقعہ میں موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ کے وقت علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سن کرلوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔وہیں مجرم واردات کو انجام دے کر آرام سے چلتے بنے۔ دن دہاڑے ہوئےاس قتل سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کرمعاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close