بہارپٹنہ

پٹنہ میں سواریوں سے بھری بس پلٹی، 4 افراد ہلاک ، دو درجن زخمی

پٹنہ:پٹنہ کے اگم کںواں علاقہ میں واقع دھنوکی موڑ کے قریب ایک سواری بس کے پلٹنے سے اس میں سوار چار لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دو درجن سے بھی زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ جمعہ کی روز دن کے 12 بجے کے قریب پیش آیا۔بس پٹنہ سے روسڑا جا رہی تھی۔ اس میں تقریباً 40-50 لوگ سوار تھے۔ معلومات کے مطابق تیز رفتار بس پہلے ایک بجلی پول سے ٹکرائی اور پھر سڑک کنارے نیچے کھائی میں پلٹ گئی۔ پٹنہ کے ایس ایس پی منو مہاراج نے بتایا کہ اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دو درجن افراد زخمی ہوئے ہوئے ہیں۔ زخمی لوگوں کو پی ایم سی ایچ اور این ایم سی ایچ میں علاج کے لئے داخل کریا گیا ہے۔ حادثے کے وجوحات کا پتہ لگانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بس کی رفتار کافی تیز تھی۔اچانک ڈراؤر کا کنٹرول بس پر سے ختم ہو گیا۔ بجلی کے جس پول سے بس ٹکرائی تھی اس میں ہائی وولٹیج کا کرنٹ دوڑ رہا تھا۔ اگر بجلی کی تار بس پر گرتی تو بس میں سوار کسی بھی شخص کا بچنا مشکل تھا۔ حادثے کے فوراً بعد بڑی تعدار میں مقامی لوگ وہاں پر پہنچ گئے تھے۔ ان لوگوں نے تیزی سے بس میں سوار لوگوں کو باہر نکالنا شروع کیا۔ جسکی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں بچ گئی۔ اگر مقامی لوگ وقت پر نہیں پہنچتے تو حالات اور بھی بدتر ہو سکتے تھے۔ زخمیوں میں 7 لوگوں کی حالت نازک ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close