پٹنہ

پٹنہ کے روپس پور میں شدید سڑک حادثہ، دو بائکوں کی آمنے سامنے ٹکر میں تین نوجوانوں کی موت

پٹنہ:دارالحکومت کے روپس پورتھانہ علاقہ میں دو بائکوں کی آمنے سامنے ٹکر میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہے، جس کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پل پر دونوں بائکرس اسٹنٹ کر رہے تھے، اسی دوران دونوں کی آپس میں ٹکر ہو گئی۔واقعہ کے سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دیر رات بیلی روڈ کے روپس پور اووربریجپر تیز رفتار دو بائکوں میں ٹکر ہو گئی۔ اس واقعہ میں جہاں موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں دو کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران ایک اور نوجوان کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بایکوں کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ٹکر ہوتے ہی موٹر سائیکل سوار چاروں نوجوان کافی دور پھینکا گئے۔ وہیں موٹر سائیکل کے بھی پرخچے اڑ گئے۔
ایس پی مہم انل کمار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پورافلائی اوور پر مخالف سمت سے تیز رفتار سے آ رہی ہے دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا، دونوں میں سوار چار نوجوان بری طرح زخمی ہو گئے، جس میں دو نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ دو دیگر زخمیوں کو پولیس ہسپتال لے جایاگیا۔ وہاں علاج کے دوران ایک اور نوجوان کی بھی موت ہو گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close