پٹنہ

پٹنہ یونیورسٹی کی ہرکمی کو دور کرنےکیلئے رقم دی جائے گی:جاوڈیکر

پٹنہ :فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے کہا ہے کہ پٹنہ یونیورسٹی کی ہرکمی کو دور کرنے اور اس کے فروغ کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے رقم دی جائے گی ۔ترقی کے لیے تعلیم سے بڑھ کرکوئی حربہ نہیں ہے۔ آج دنیا میں تیزی سے بڑھنے والی معیشت بھارت کی ہے ہم تیزی سے ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔جناب جاویکر آج پٹنہ یونیورسٹی کی صدی سال تقریبات کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے بول رہے تھے ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب آپ کو پڑھ کر روزگار کے لیے چار سال انتظار نہیں کرنا پڑے گا اعلیٰ تعلیم کے لیے ہم کئی سطح پر کام کر رہے ہیں آج ملک میں اعتماد کا ماحول پیدا ہوا ہے ریسرچ پر کام ہورہا ہے ملک کے مسائل پر آج نوجوان نسل تیزی سے کام کر رہے ہیں ۔تحقیق کے لیے اسکالر شپ دی جارہی ہے اس موقع پر اپنے خطاب میں نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا کہ اگر آپ ملک کے کسی حصے میں جائے اور کہیں کہ پٹنہ یونیورسٹی کے طالب علم رہے ہیں تو آپ کا قد چار اونگلی اوپر اٹھ جائے گا انہوںنے کہا کہ بہار میں جتنی بھی یونیورسٹیاں قائم ہوئی ہیں سبھی پٹنہ یونیورسٹی سے پیدا ہوئی ہیں وہیں  انہوں نے پی یو کے اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ہڑتال پر جانے کی ضروت نہیں ہے ہم نے ساتویں تنخواہ کمیشن کو لیکر کمیٹی کی تشکیل کر دی ہے۔
20 سے زیادہ سبجیکٹوں میں ٹیچروں کے بحالی کا عمل جاری ہے ۔5.1سال کے اندر ٹیچروں کی کمی دور ہوجائے گی اس موقع وزیرتعلیم کرشن نندن ورما نے کہا کہ تکنیک ہم نہیں نکالتے لیکن اس میں برین ہمارا ہے ریسرچ سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ انہوں  نے کہا کہ حکومت نے ڈیجٹل لائبریری شروع کی ہے نوجوان نسل مفت میں اس کافائدہ لیں فرضی واڑہ کو روکنے کے لیے ہر یونیورسٹی میں ڈیجٹیل اسٹور بنایا جائے گا۔ پٹنہ یونیورسٹی کے صدی سال اختتامی تقریب کی صدارت گورنر اور چانسلر لال جی ٹنڈن نے کی ۔وہیں اس موقع پر پٹنہ یونیورسٹی پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ۔اختتامی تقریب کے بعد صدی سال کو لیکر تین پروگرام ہوں گے اس میں سب سے اہم پروگرام پٹنہ یونیورسٹی میں فری کلاس لینے والے میں سبکدوش پروفیسر ہوں گے۔اس موقع پر وی سی پروفیسر راس بہاری پرساد سنگھ نے بتایا کہ سبکدوشی کے بعد ریگولر کلاس لینےو الے پروفیسر یونیورسٹی کے انمول ہیرے ہیں انہیں اعزاز سے نوازنا یونیورسٹی کے لیے فخرکی بات ہوگی ۔آئے مہمانوں کا شکریہ پرووی سی ڈولی سنہا نے کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close