جھارکھنڈ

پھرجانا ہوگا جیل:لالو کی عبوری ضمانت کی مدت بڑھانے کی عرضی خارج

رانچی: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چارا گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لال پرساد یادو کی عبوری ضمانت کی مدت بڑھائے جانے کی عرضی آج خارج کردی۔جسٹس اپریش سنگھ نے معاملے کی شنوائی کرتےہوئے مسٹر یادو کی عبوری ضمانت کی مدت بڑھائے جانے کی عرضی خارج کردی ہے۔ ساتھ ہی انہیں اس سال 30 اگست تک حاضر ہونے کا حکم جاری کیا۔ آرجے ڈی سربراہ علاج کے لئے عبوری ضمانت پر ہیں۔عدالت نے 17 اگست کو اس معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے مسٹر یادو کی عبوری ضمانت کی مدت 27 اگست تک بڑھادی تھی اور شنوائی کی تاریخ 24 اگست متعین کی تھی۔واضح رہے کہ غیر منقسم بہار کے دیوگھر، دمکا اور چائے باسہ کے خزانہ سے غیر قانونی طریقے سے پیسہ نکالنے کے معاملے میں سزایافتہ مسٹر یادو کوعلاج کے لئے رواں برس 11 مئی کو عدالت نے چھ ہفتے کے لئے عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close