ہندوستان

پہلی بار سامنے آیا سرجیکل اسٹرائک کا ویڈیو! فوج نے ایسے تباہ کیا تھا دہشت گردوں کا لانچ پیڈ

تقریبا دو سال پہلے پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں ہندوستانی فوج کی سرجیکل اسٹرائک کا ویڈیو پہلی بار سامنے آیا ہے۔ فوج کے جوانوں نے 29 ستمبر 2016 کی صبح ایل او سی پر جا کر دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کو تباہ کر دیا تھا۔ فوج کے اس جرات مندانہ کارنامے کی ملک و دنیا بھر میں خوب چرچا ہوئی تھی۔

دراصل 18 ستمبر 2016 کو اڑی میں فوجی کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج کو خفیہ ذرائع سے پتہ چلا تھا کہ پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں جیش محمد، لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے دہشت گرد چھپے بیٹھے ہیں۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج کے جوانوں نے وہاں گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ اس ویڈیو کو سرجیکل اسٹرائک کے ثبوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اگرچہ فی الحال اس ویڈیو کے سورس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

سرجیکل اسٹرائک کے اس ویڈیو کو دیکھ کر ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ اسے فوج کے ڈرون اور فوج کے ہیلمٹ پر لگے کیمروں سے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں حملہ سے پہلے دہشت گردوں کی لانچنگ پیڈ کی تصویر کے ساتھ حملہ کے دوران ان کی تباہی کا منظر بھی ہے۔

بتا دیں کہ جیش محمد کے دہشت گردوں نے 18 ستمبر، 2016 کو اڑی میں آرمی کیمپ پر چھپ کر حملہ کیا تھا جس میں ہندوستانی فوج کے 19 جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس حملے کے ٹھیک 11 دن بعد ہمارے جوان سرحد پار پہنچے اور انہوں نے دہشت گردی کے ان ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جہاں سے پاکستان کی فوج دہشت گردوں کو دراندازی کراتی تھی۔ کئی سیاسی پارٹیوں نے اس سرجیکل اسٹرائک پر سوال بھی اٹھائے تھے لیکن اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اب ان سوالوں پر روک لگنے کی امید ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close