بہارمتھلانچل

پہلے مرحلہ کے ناری بچاؤ پدیاتراکے کامیاب اختتام پر عوام کا شکریہ

بند کی حمایت کرے گی جن ادھیکار پارٹی، ضلع صدر ڈاکٹر عبدالسلام خان کااعلان

دربھنگہ :جن ادھیکار پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر عبدالسلام خان عرف منا خان رہائش گاہ پر پارٹی کے تمام سیل کے عہدہ داران کی اہم نشست ہوئی جس کی صدارت ریاستی نائب صدر اسرار الحق لاڈلے نے کیا ۔نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منا خان نے کہا کہ باسو پٹی مدھوبنی سے چل کر دربھنگہ کے سیسو مغربی پنچایت میں جلسہ کے ساتھ پہلے مرحلہ کا ناری بچاؤ پد یاترا اختتام پذیر ہوگیا ہے ۔ اس کیلئے پارٹی کے تمام سیل کے کارکنان مضبوطی کے ساتھ پارٹی کے سرپرست اور ایم پی راجیش رنجن عرف پپو یادو کے ساتھ کھڑے رہے اور ان کے قدم سے قدم ملا کر پد یاترا میں شامل ہوئے ۔ پارٹی کارکنان نے شریک کردیا ہے کہ پپو سینا اب ظلم کے خلاف رکنے اور جھکنے والی نہیں ہے ۔ سرکار کو شیلٹر ہوم میں ہوئی عصمت دری کی ذمہ داری لینی ہوگی اور قصور وارو ںکو پھانسی کی سزا دلا کر ہی جن ادھیکار پارٹی دم لے گی ۔ دربھنگہ کے لوگوں نے اس پد یاترا کو کامیاب بنانے میں تمام چوک چوراہوں پر پانی ، شربت اور ناشتے کا جو انتظام کیا اور ایم پی کا جو پر زور استقبال کیا اس پر پارٹی تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ خاص کر بھنڈا ر چوک ، کٹھلواری ، میوزیم گمتی ، دنار چوک ، بھٹیاری سرائے ، کتوالی چوک ، مفتی محلہ ، قلعہ گھاٹ اور ٹاور ،قادر آباد ، اعظم نگر ، شیو دھارا چوک پر جو والہانہ استقبال پپو یادو کا کیا گیا اس کیلئے پارٹی تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔منا خان نے بتایا کہ پد یاترا سلسلہ وار پد یاترا اس لئے کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے 10؍ستمبر کو ملک گیر بند کی اپیل کی گئی ہے ۔ ہر دل پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھ رہے ہیں ۔ گیس ہزار روپئے کے پار پہنچنے والا ہے ۔ عوام کے حق میں سرکار کو سوچنے پر مجبور کرنے کیلئے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان پپو یادو نے بھی کیا ہے ۔ لہذا جن ادھیکار پارٹی کی ضلع اکائی اس بند میں سڑکوں پر اتریں گے اور اپوزیشن کی حمایت کریں گے اور دوسرے مرحلہ کا پد یاترا مظفر پور سے 14ستمبر کو شروع ہوگا اور 16ستمبر کو پٹنہ میں ختم ہوگا ۔ نشست میں ریاستی سکریٹری پروفیسر گنگا یادو ، چندر کانت سنگھ یادو ، رمیز علی خان ، یوتھ جنرل سکریٹری پتن بہاری ، یوا شکتی کے ریاستی سکریٹری سنیل کمار پپو ، ضلع یوتھ صدر چن من یادو ، دلت سیل کے ضلع صدر مہیش پاسوان ، ضلع نائب صدر سید خلیق الزماں پپو بھائی ، نائب صدر آرزو خان ، حیاگھاٹ بلاک صدر ثناء اللہ خان ، ہنوما نگر صدر صغیر احمد ، پرشانت جھا ، وجے یادو ، انام الحق ، عاصمہ خاتون ، وجے یادو ، محمد دلشاد ، محمد جاوید ، محمد اسماعیل ، نوشاد احمد ، نفیس خان ، وکی ، کاشف ، آصف حسنین ، محمد ارمان ، توصیف خان ، دیپک جھا ، موہن یادو ، منیش جھا ، پرنس کمار ، دستگیر انصاری ، سونو کمار ، محمد دانش ، فرحان راغب ، اجے سہنی ، مہاویر سنگھ ، طفیل احمد ، اجے سنگھ ، پون پاسوان ، محمد ارشاد ، محمد بٹو ، منت اللہ انصاری او رمہتاب عالم بطور خاص موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close