کھیل

پہلے ونڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 45 رنوںسے شکست دے دی

ماؤنٹ ماگنوئی (نیوزی لینڈ): نیوزی لینڈ نے جمعرات کو کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 45 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس میچ میں نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے اوپنر مارٹن گپٹل (138) کی سنچری اور کپتان کین ولیمسن (76) اور راس ٹیلر (54) کی نصف سنچریوں کی مدد سے سات وکٹ پر 371 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 49 اوور میں 326 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔371 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا کی ٹیم کے لئے کسل پریرا نے سب سے زیادہ 102 رنز کی سنچری اننگز کھیلی جو ان کی چوتھی ون ڈے سنچری ہے۔ انہوں نے 86 گیندوں کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ان کے علاوہ نروشن ڈکویلا نے 76، دانشکا گاتلیکا نے 43 اور کسل مینڈس نے 18 رنز بنائے۔میزبان نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے سب سے زیادہ تین اور ٹرینٹ بولٹ، لوکی فگریوسن اور اش سوڈھی نے دو دو وکٹ لئے۔میٹ ہنری کو ایک وکٹ ملا۔
اس سے پہلے، نیوزی لینڈ نے اپنے بلے بازوں کی بہترین کارکردگی کے طور پر سات وکٹ پر 371 رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ گپٹل اور ولیمسن نے دوسرے وکٹ کے لئے 163 رن کی سنچری کی شراکت کی۔ گپٹل نے ٹیلر کے ساتھ بھی تیسرے وکٹ کے لئے 88 رن جوڑے۔ گپٹل نے 139 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 11 چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ گپٹل کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ ان کے علاوہ ولیمسن نے 74 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکے اور ٹیلر نے 37 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ آخر میں نیشم نے 13 گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ایک بڑا اسکور دیا۔ نیشم نے تھسارا پریرا کے اوور میں پہلے پانچ گیندوں پر پانچ مسلسل چھکے لگائے۔ اگرچہ وہ چھٹی گیند پر چھکا لگانے سے چوک گئے۔پریرا نے اپنے اس اوور میں 34 رن خرچ کر ڈالے جو ایک روزہ میچ تاریخ کا سب سے مہنگا اوور رہا۔سری لنکا کے کپتان لاستھ ملنگا، نوان پردیپ اور تھسارا پریرا نے دو دو وکٹ لئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close