بہارمتھلانچل

پی ایچ سی کی بدنظمی پرسول سرجن کی پھٹکار

بتیا: یوگا پٹی بلاک ہیڈ کوارٹر کے پی ایچ سی میں لاپرواہی اور بدانتظامی کی پول اس وقت کھلی جب سول سرجن ڈاکٹر کرشن کمار رائے نے منگل کو یوگا پٹی پی ایچ سی کا اچانک تفتیش کی۔ حالانکہ بدانتظامی اور پی ایچ سی میں ہورہے انچارج ڈاکٹر کے ذریعہ منمانی کرنے کی شکایت مقامی لوگوں کے ذریعہ سول سرجن سے کیا تھا۔ جس کو دھیان میں رکھتے ہوئے سی ایس نے اسپتال کھلنے وقت اچانک تفتیش کی۔ تفتیش کےدوران دجنوں ملزم سی ایس کے پہنچنے کے بعد پہنچے۔ موقع پر انہوں نے سبھی ملازمین کی کڑی فٹکار لگائی حاضر رجسٹری کا جانچ کر چودہ مہینہ سے غائب ڈاکٹر سدھارتھ شنکر کی حاضری کاٹی۔ انچارج ڈاکٹر امیتیش رنجن شری واستوکو پی ایچ سی میں بدحال انتظامات ،ڈاکٹروں کی غیرحاضری میں ملی بھگت اور پی ایچ سی سے لگاتار غائب رہنے پر فٹکار لگاتے ہوئے متنبہ کیا کہ سوموار سے سنیچر تک اسپتال میں رہ کر انتظامات کو مضبوط کریں نہیں تو کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close