بہارپٹنہ

پی یو طلبا ایسو سی ایشن کا انتخاب5دسمبر کو

پٹنہ:پٹنہ یونیورسٹی میں طلبا ایسو سی ایشن انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس مرتبہ انتخاب 5دسمبر کو ہوگا۔ انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی طلبا میں زبردست جوش دکھا ئی دے رہا ہے۔ طلبا ایسو سی ایشن کےلئے 24نومبر سے نامزدگی کاعمل شروع ہوجائے گا۔ وہیں 5دسمبر کو انتخاب ہوگا ۔ اسی دن ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان بھی اسی دن کر دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے پٹنہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راس بہاری سنگھ نے بتایا کہ طلبا ایسو سی ایشن انتخاب کو لے کر تیاری کی جارہی ہے۔ پی یو کے نئے کیلنڈر کے ساتھ ہی دیگر ضروری کاموں کے ساتھ طلبا ایسو سی ایشن کا انتخاب بھی کرانا ضروری ہے۔ اس سیشن کے لئے 5دسمبر کو انتخاب کرایا جائے گا۔ وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ ہم نے گزشتہ سیشن میں بھی سب سے پہلے انتخاب کرائے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سیشن میں انتخاب اسی سال 18فروری کو ہوا تھا۔ گزشتہ انتخاب میں اے بی وی پی سے باغی اور آزاد امیدوار دویانشو نے صدر کے عہدہ پر قبضہ جمایا تھا جبکہ جنرل سکریٹری ، نائب صدر اور خازن کے عہدہ پر بھی اے بی وی پی کا قبضہ رہا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close