کھیل

چوتھے ون ڈے میں سچن بجائیں گے روایتی گھنٹہ

ممبئی: ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان برابورن اسٹیڈیم میں 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ سے پہلے روایت کے مطابق گھنٹہ بجا کر کھیل کا آغاز کریں گے۔
کرکٹ کلب آف انڈیا (سی سی آئی) اسٹیڈیم میں ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 29 اکتوبر کو چوتھا ون ڈے دن رات کی شکل میں کھیلا جائے گا۔ کلب نے بدھ کو بتایا کہ اس میچ میں دن کے کھیل کا آغاز کیلئے روایتی گھنٹہ سچن بجائیں گے۔
طویل تنازعہ کے بعد سی سی آئی نو برس بعد پہلے بین الاقوامی میچ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ اس اسٹیڈیم میں آخری بار 2009 میں ہندستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جبکہ پانچ نومبر 2006 کو یہاں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری بار ون ڈے میچ کھیلا گیا تھا۔
اس سے پہلے ہندستان اور ونڈيز کے درمیان چوتھے ون ڈے کی میزبانی وانکھیڑے اسٹیڈیم کو دی گئی تھی جو ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے تحت آتا ہے لیکن بعد میں اسے برابورن اسٹیڈیم میں منتقل کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close