دیگر خبریں

چھاپہ ماری میں اسپریٹ برآمد،کاروباری

ترکولیا،موتیہاری(منصورعالم) ترکولیامغربی پنچایت کے کوریاپکڑی چوک سے پولس نے چھاپہ ماری کرتین بوتل میں رکھے ۱۲۰لیٹرکچااسپریٹ برآمدکیاہے جبکہ کاروباری بھاگنے میں کامیاب رہا۔اس معاملے میں تھانہ صدرنے اپنے ہی بیان پرتھانہ میں چارکاروباری کے خلاف معاملہ درج کرائی ہے۔جس میں چل گائوں کے نیرج کماریادو،ہری شنکریادو،لکشمی یادو،منایادواورشیام شندریادوکانام شامل ہیں۔درج معاملے میں بتایاگیاہے کہ خفیہ اطلاع کی بنیادپرچھاپہ ماری کی گئی جہاں پولس کی گاڑی دیکھ کرمذکورہ کاروباری فرارہوگئے۔

اردوڈائرکٹوریٹ کے زیراھتمام سمینارومشاعرہ کاانعقاد۲۵اکتوبرکو
موتیہاری(محمداکرم) اردوٖڈائرکٹوریٹ محکمہ کابینہ سکڑیڑیٹ ،حکومت بہارکے منصوبہ کے تحت ضلعی سطح پرفروغ اردوسمینارومشاعرہ اورعمل گاہ کی تاریخ کاتعین ضلع کلکٹریٹ رمن کمارنے اس کی منظوری کے لئے ۲۵اکتوبرکوٹائون ہال موتیہاری میںمنعقدکرنے کی اجازت دے دی ہے۔واضح ہوکہ ڈی ایم رمن کمارنے اپنے مکتوب نمبر۶۹تاریخ ۳ اکتوبرکے ذریعے ضلع ایجوکیشن آفس موتیہاری مشرقی چمپارن کوحکم دیاہے کہ سبھی پرائمری،مڈل اورہائی اسکول کے اردوٹیچروں کوبہارسرکارکے منصوبے کے تحت منعقدہونے والے فروغ اردوسمینارومشاعرہ میں بہارسرکارکی ثانوی زبان اردوکے عملی نفاظ،تشہیراورفروغ وتوسیع سے متعلق پروگرام میں شمولیت اورحاضری کویقینی بناناہے۔اس کی ضلع ایجوکیشن آفیسر موتیہاری اپنے سطح سے ضلع کے تمام پرائمری اورمڈل اسکول کودینگے کہ ۲۵اکتوبرکوٹائون ہال میں منعقدپروگرام میں شامل ہوکراپنی حاضری کویقینی بنائے۔اس خبرکی اطلاع نائب مترجم ضلع اردوزبان سیل مشرقی چمپارن کے شاہ ولی اللہ نے پریس کے نام جاری بیان میں دی ہے۔
کسان ہی مرکزکی سرکارکوبے دخل کرے گی:راجد
موتیہاری(محمداکرم) مرکزکی بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت کسانوںکے اوپرظلم کی ساری حدیں پاڑکردی ہے۔کسان جوہمارے ملک کے ریڑھ کی ہڈی مانی جاتی ہے اس کے اوپرپولس کی بربریت سے پوراملک شرمسارہے اگریہی رویہ سرکارکی رہی توعوام انہیں آنے والے انتخاب میں کرسی سے بے دخل کردینگے۔مذکورہ باتیں موتیہاری کے گاندھی چوک کے نزدیک راجد کی طرف سے یک روزہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے راجدضلع صدرسریش یادونے کہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ یہ سرکارجوکسانوںکے قرض کی مافی کے نام پروئوٹ لے کراقتدارتک پہنچی لیکن سرکارکی موجودپالیسی سے کسانوں کے اندرغم وغصہ پایاجارہاہے جس کانتیجہ جلدہی سامنے آجائے گا۔دہلی کی سڑکوں پراپنے حقوق کی بازیابی کے لئے کسان سیکڑوں کیلومیڑپیدل چل کرآئے لیکن اسے انعام میں پولس کی بربریت کاسامناکرناپڑا۔اس موقع پرراجد کے دیگرلیڈران نے بھی خطاب کیاجس میں سابق لوک سبھاامیدوارونودکمارشری واستو،جاویداخترسمیت دیگرکے نام شامل ہیں۔اس پروگرام کی نظامت انعام الحق نے کی۔
دیررات ڈی ایم نے پہنچ کردھرناکوختم کرایا
موتیہاری(محمداکرم):رکسول کی سڑکوںکی جڑجڑحالت کے پیش نظرراجدکی طرف سے ڈھاکہ رکن اسمبلی فیصل کی قیادت میں دوروزہ پیدل مارچ موتیہاری کلکٹریٹ میں پہنچے کے بعدڈی ایم رمن کمارکے نہیں ملنے سے ناراض راجدایم ایل ایزنے دیررات تک کلکٹریٹ کے سامنے بیٹھ گئے جس کے بعدراجدکارکنان میں غصہ پایاگیااوربالاخرڈی ایم کودیررات قریب گیارہ بجے دھرنے پرپہنچ کرراجدلیڈران سے مل کران کے مسائل سے روبروہوئے جس کے بعددھرناختم ہوا۔اس موقع پرڈھاکہ رکن اسمبلی فیصل رحمن ،نرکٹیاں رکن اسمبلی ڈاکٹرشمیم احمد،ہرسدھی رکن اسمبلی راجیندررام سمیت دیگرلیڈران موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close