متھلانچل

چھٹھ گھاٹوں کا ضلع مجسٹریٹ نے کیا معائنہ

کیوٹی میں زیر تعمیر پسماندہ ہاسٹل کو بھی دیکھا

دربھنگہ :چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چند ر شیکھر سنگھ نے گھاٹوں پر صاف صفائی اور چھٹھ برتیوں کی سہولیات کیلئے تمام ضروری تدابیر کرنے کی ہدایت متعلقہ افسران کو دیا ہے ۔ گنگاساگر تالاب میں زیر تعمیر چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے انہو ںنے محکمہ تعمیرکے انجینئر کو ہدایت دیا کہ جہاں تک سڑھیوں کی تعمیر چل رہی ہے اس سے نیچے بھی دو یا تین اسٹیپ ضرور بنوائیں ۔ فوری طور پر چھٹھ برتیوں کو کسی طرح کی دقت نہ ہو اس کیلئے بوریوں میں بالو یا مٹی ڈال کر سب سے نچلے اسٹیپ کے پاس ڈال دیں ۔ عمارت تعمیر محکمہ کے ذریعہ 32لاکھ کے صرفہ سے چھٹھ گھاٹ کی تعمیر ہورہی ہے ۔ ٹھیکہ دا ر کو ہدایت دی گئی ہے کہ پوری کوالیٹی کے ساتھ جلد تعمیر مکمل کرلیں ۔ ہراہی تالاب کا بھی ضلع مجسٹریٹ نے معائنہ کیا اور گھاٹوں کے صاف صفائی کی ہدایت ٹاؤن کمشنر کو دیاگیا۔ گھاٹوں پر پبلک ٹوائلٹ بنانے کی ہدایت میونسپل کارپوریشن کو دیا گیا ۔ چھٹھ گھاٹوں پر صفائی ، روشنی ، پانی اورحفاظتی انتظامات کی تیاری کا حکم متعلقہ افسران کو دیا ہے ۔ دوسری جانب ضلع مجسٹریٹ نے کیوٹی بلاک واقع ہائی اسکول میں انتہائی پسماندہ ہاسٹل کی زیر تعمیر کا معائنہ کیا ۔ اس کی تعمیر 2007میں شروع ہوئی تھی ۔ چار بلاکوں میں تعمیر ہونے والے ہاسٹل کی تعمیر ہوچکی ہے لیکن دروازہ ، باؤنڈری اور فیشنگ کا کام باقی پایا گیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے باقی بچے کامو ںکو جلد مکمل کرلینے کی ہدایت ٹھیکہ دار کو دیا ۔ محکمہ تعمیر کے ایزکیٹو انجینئر کو ہدایت دی گئی کہ پوری کوالیٹی کے ساتھ طے وقت میں باقی کامو ںکو مکمل کرالیں ۔ اس موقع پر ٹاؤن کمشنر ناگیندر پرساد سنگھ ، ڈی سی ایل آر پسپیش کمار وغیرہ موجود تھے ۔
سیسو مغربی چوک واقع دکانو ںمیں چوری
(رپورٹ :عرفان احمد پیدل )

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close