بہارپٹنہ

چھٹھ گھاٹوں کی تیاریوں کا ضلع مجسٹریٹ نے لیا جائزہ

سبھی گھاٹوں پر بجلی پانی اور پارکنگ کا انتظام کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو دی ضروری ہدایت

پٹنہ:ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے عقیدت کا تہوار چھٹھ کے موقع پر گنگا گھاٹوں کے کنارے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا انہوں نے ناصری گنج ہتھوا کوٹھی جہاز گھاٹ ،دگہا پاٹی پل گھاٹ ،جناردھن گھاٹ ،گیٹ نمبر 83،گیٹ نمبر 93 گھاٹ ،بند ٹولی گھاٹ ،کرجی گھاٹ کے سامنے بالو پر گھاٹ اور این سی ٹی گھاٹ کا معائنہ کیا معائنہ کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے پایا کہ سبھی گھاٹوںمیں ندی کے اندر محفوظ گہرائی اور لیبل کرنے کا کام سست ہے انہو ں نے اسے سنجیدگی سےلیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اکزکیوٹیو افسر ،نوتن راجدھانی سرکل پٹنہ کو ہدایت دی کہ سبھی گھاٹوں کی لیبلنگ کر پارکنگ کا بہتر انتظام کیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے گیٹ نمبر 93ویں گھاٹ کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن پٹنہ کو ہدایت دی کہ گیٹ نمبر 83 گھاٹ 93ویں گھاٹ تک پارکنگ کی سہولت کو یقینی بنایا جائے ان جگہوں پر 10 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے تھانہ انچارج دگہا کو ہدایت دی کہ ٹھیلا اور کھومچا والے کو چھٹھ گاٹوں کے ارد گرد آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ نے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ لااین آرڈ ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ مختلف سرکاری اور نیجی بینکوں نیم سرکاری دفاتر سے رابطہ کر انہیں کیمپ لگا کر چھٹ ورتیوں کے لیے پینے کاپانی اور مفت چائے کا انتظام کرنے کی گزارش کی انہوں نے اکزکیوٹیو انجینئر تعمیرات محکمہ کو ہدایت دی کہ سبھی گھاٹوں میں ندی کے اندر محفوظ گہرائی تک برکیٹنگ کرانے کا کام پورا کیا جائے۔ برکیٹنگ کے سلسلے میں دو پیلر کے بیچ زیادہ سے زیادہ تین فٹ کی دوری ہونی چاہے اور تین لیئر کے برابر بلوں کے بیچ کراس بار بھی رہے اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ تین برابر بلوں میں سے دو بلے پانی کی سطح کے اوپر رہے برکیٹنگ جالی کا سراخ برا ہو اور پانی کی سطح اوپر رہے پیلر کی انچائی تیسرے مساوی بلےسے دو فٹ انچا ہو تاکہ ضرورت پڑنے پر ان ڈی آر ایف ے جوانوںکے ذریعہ ان میں سے رسیاں پھنسائی جا سکے۔ضلع مجسٹریٹ نے جنرل مینجر پیسو کو ہدایت دی کہ سبھی گھاٹوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا ساتھ ہی جنر ریٹر کا بھی نظم کیا جائے۔ انہوں نے معائنہ کےسلسلے میں ایڈیشنل میونسپل کمشنر کو ہدایت دی کہ سبھی گھاٹوں کی صاف صفائی لیبلنگ اور پارکنگ کے نظم کو یقینی بنایا جائے معائنہ کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ اکزکیوٹیوا نجینئر پی ایچ ای ڈی کو ہدایت دی کہ سبھی گھاٹوں پر ضرورت کے مطابق چاپا کل اور پینے کے پانی کا انتظام کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close