بہار

چھپرا میں تباہی کی آگ، دو درجن سے زیادہ گھر جل کر راکھ

چھپرا :چھپرا کے ایکما بلاک علاقے کے تلہار گاؤں میں دیوالی کی رات آگ لگنے سے دو درجن سے زیادہ گھر جل کر راکھ ہو گئے تلہارا گاؤں میں پھوس کے گھروں میں آگ کس طرح لگی اس بارے میں کوئی ٹھوس معلومات نہیں ملی ہے۔ مقامی باشندے گھر میں رکھے چراغ یا پٹاخے کی چنگاری سے آگ لگنے کی بات کہہ رہے ہیں۔مگر آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ دیوالی کی رات ہی تقریبا 25 گھروں میں آگ لگ گئی جس سے کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر ضروری چیزیں بھی جل کر راکھ ہو گئیں۔آتشزدگی کے اس واقعہ میں مویشیوں کے بھی مارے جانے کی اطلاع ہے۔ آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی آگ بجھانے میں ناکام رہی۔مقامی باشندوں نے بھی آگ بجھانے کی کوشش کی مگر شعلوں کے آگے کسی کی ایک نہ چلی۔آتشزدگیمیں سب کچھ جل جانے کے بعد بھی صبح تک کئی گھروں سے دھویں نکل رہے تھے۔ اپنے آشیانوں کو جلتا دیکھ کر خواتین کا رو رو کر برا حال تھا۔ دیوالی کے اگلے دن بی ڈی او کندن کمار اور اور سرکل افسر جائے وقوعہ پر حالات کا جائزہ لینے پہنچے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close