بین الاقوامی

چیچنیا کے صدراورسعودی ولی عہد کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

ریاض:سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مِنی کے محل میں جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قادیروف سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان عید الاضحی کی مناسبت سے مبارک باد کا تبادلہ ہوا اور انہوں نے اللہ رب العزت سے امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت کی دعا مانگی۔سعودی ولی عہد اور چیچن صدر نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ اس دوران باہمی دل چسپی کے متعدد امور زیرِ بحث آئے۔منی کے محل میں ہونے والی ملاقات میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ، مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ عبدالله بن بندر بن عبدالعزيز، سعودی جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحميدان، وزیر دفاع کے دفتر کے نگراں اور شاہی دیوان کے مشیر فہد العیسی کے علاوہ چیچن صدر کے ہمراہ آنے والا وفد بھی موجود تھا۔رمضان قادیروف آج مسجد نبوی کی زیارت کے بعد مدینہ منورہ سے کوچ کر گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close