بہارپٹنہ

ڈاکٹر بھیم رائو امبیدکر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

پٹنہ:ڈاکٹر بھیم رائو امبیدکر کی برسی کے موقع پر پٹنہ ہائی کورٹ کے نزدیک ایک سرکاری تقریب ڈاکٹر امبیدکر کے مجسمہ احاطہ میں منعقد کی گئی ۔ گورنر جناب لال جی ٹنڈن اور وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے ڈاکٹر بھیم رائو امبید کر کے قدآدم مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں شایان شان خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم جناب کرشنا نندن پرساد ورما ، سڑک تعمیرات کے وزیر جناب نند کشور یادو ، ممبر اسمبلی جناب ارون کمار سنہا ، ممبر قانون ساز کونسل جناب سنجئے کمار سنگھ عرف گاندھی جی ، سابق ممبر قانون ساز کونسل جناب شیو پرسن یادو ، رکن ریاستی فوڈ کمیشن جناب نند کشور کشواہا سمیت دیگر سماجی ، سیاسی کارکنان نے ڈاکٹر بھیم رائو امبید کر کے قدآدم مجسمہ پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے فن کار وں نے بھجن ، کیرتن کے ساتھ ڈاکٹر بھیم رائو امبید کر کی زندگی پر مشتمل گیت گاکر خراج عقیدت پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close