بہارسیمانچل

ڈھونگی سادھوکے چکر میں 21سالہ لڑکی گھرسے غائب

کٹیہار:جدید دور می لوگ چاند پر پہنچ چکا ہے لیکن آج بھی کچھ لوگ ڈھوندگی بابا کے اندھ وشواس کے چکر میں پر کر خود کی جان گواں رہے ہیں۔ جی ہاں ایک ایسا ہی سچا حادثہ ضلع کے پھلکاتھانہ حلقہ کے پوٹھیا اوپی حلقہ کے شبدا پنچایت سمریا روچدیوگاؤں میں گھٹی ہے۔ گاؤں باشندہ امیش مہلدار کی 21 سالہ لڑکی گنجا کماری خود کی زندگی ختم کرنے کی سوسائیڈ نوٹ چھوڑ کر گھر سے فرار ہے۔ ماں باپ نے سوسائیڈ نوٹ پڑھا تو ان کے پیروں تلے زمین کھسک گئی۔ سوسائیڈ نوٹ میں لکھا ہے ۔ پتہ نہیں مجھے کیا ہوگیا ہے، میرا من ہمیشہ بے چین رہتاہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اوپر سے میرا بلاوا آگیا ہے۔ آگے لکھاہے کہ گورودیو کا حکم ہے کہ میری شادی بھی نہیں ہوسکتی ، اگر زود زبردستی سے ہوتی بھی ہے تو میں کبھی ماں نہیں بن سکتی ہوں۔ کیونکہ ایسا گورودیو سادھو کی شکل میں مجھے کہہ گیاتھا۔ سوسائیڈ نوٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ میرے ماں باپ بہت اچھے ہیں اور ہرجنم میں آپ کی بیٹی بننا نصیب ہو آخر میں لکھا ہے کہ آپ کی بدنصیب بیٹی گنجا کماری۔ سوسائیڈ نوٹ جوبھی پڑھا اس دل دہل گیا۔ اتوار کی صبح ماں باپ سمیت مقامی باشندہ لڑکی کھوج میں نکل پڑا اہل خانہ نے بتایاکہ گاؤں کے بگل میں ورندی کے کنارے ان کا دوپٹہ ملا ہے۔ اہل خانہ بہت زیادہ غمگین ہوگیا۔ آخرکار والد اومیش مہلدار نے سوسائیڈ نوٹ کے ساتھ ایک تحریری درخواست پوٹھیا اوپی کو دیا ہے۔ معاملے میں اوپی انچارج امیت کمار نے بتایاکہ غائب بچی کا پتہ لگایاجارہاہے۔ بہرحال ایک ڈھونگی سادھو کی وجہ سے ایک پڑھی لکھی لڑکی اس کےبہکاوے میں آکر غائب ہوگئی۔ یہ چرچا موضوع بحث ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close