کھیل

ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری کے قریب انگلینڈ کے فوكس

گالے، ڈیبو ٹیسٹ کھیل رہے وکٹ کیپر بین فوکس کی ناٹ آؤٹ 87 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن منگل کو آٹھ وکٹ پر 321 رن کا باعزت اسکور بنا لیا۔25 سالہ فوکس نے انگلینڈ کو پانچ وکٹ پر 103 رن کی نازک صورت حال سے نکا ل كر دن کے اختتام تک بہتر پوزیشن میں پہنچا دیا۔ فوکس کو 90 فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کے بعد اپنا ٹیسٹ ڈیبو کا موقع ملا اور انہوں نے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے 184 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 87 رنز بنا لئے ہیں۔ فوکس ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری لگانے کی کامیابی حاصل کرنے سے صرف 13 رن دور رہ گئے ہیں۔فوکس نے جوس بٹلر (38) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 61، سیم کیرن (48) کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لئے 88 رن، عادل راشد (35) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 54 اور جیک ليچ (ناٹ آؤٹ 14) کے ساتھ نویں وکٹ کے لئے ناٹ آؤٹ 15 رن جوڑ لئے ہیں۔
اس سے پہلے اوپنر كيٹن نے 46 اور کپتان کو رٹ نے 35 رن بنائے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے 28 اوور میں 70 رن پر چار وکٹ لے کر انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو بے حال کر دیا ۔ سرنگا لکمل نے 57 رن پر دو وکٹ لئے۔ اكيلا دھننجے اور رنگنا ہرات کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close