متھلانچل

ڈی ایم سی ایچ میں 12؍ افرادنے کیا خون عطیہ

دربھنگہ :دربھنگہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں دربھنگہ بی جے پی ضلع منتری امیت جھا اور رودراکچھ پراسر کی قیادت میں 12؍لوگوں نے خون عطیہ کیا ۔ اس موقع پر ضلع نائب صدر اشوک نایک نے کہا کہ خون عطیہ زندگی عطیہ ہے ۔ اس بات کااحساس ہمیں تب ہوتا ہے جب ہمارا کوئی خون کیلئے زندگی اور موت کے بیچ جھولتا ہے ۔ اس نیک کام کیلئے امیت جھااور رودراکچھ پراسر کو مبارک باد دیتے ہیں ۔ ضلع منتری امیت نے کہا کہ ہم سب کو خون عطیہ کی اہمیت سمجھنا چائیے اور زیادہ سے زیادہ لوگو ںکو خون عطیہ کرنے پر آمادہ کرناچائیے اور اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کریں ۔ خون عطیہ کرنے والوں میں سبودھ چودھری ، اجے کمار ، چندن کمار چودھری ، لچھمن کمار پاسوان ، راجیو رنجن چودھری ، سومن کمار جھا ، راہل ٹھاکر ، چندن کمار ، اسمیتا جھا ، رچنا کماری ، ہری اوم کمار ، سچن یادو ، پرشانت کمار ، روی پرساد وغیرہ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close