بہارپٹنہ

ڈی ایم نے سکھ عقیدت مندوں کو گلا ب دے کر استقبال کیا

پٹنہ:ڈی ایم کمار روی نے آج گروگووند سنگھ جی مہاراج کے 352ویں پرکاش پرو کے موقع پر راجندر نگر ٹرمینل اور پٹنہ صاحب اسٹیشن پر قائم ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا۔ راجندر نگر ٹرمینل پر آئے سکھ عقیدت مندوں کے 250افراد کے قافلہ’’سنگت‘‘ کو ڈی ایم نے گلاب کا پھول دے کر اور عقیدت مندوں کا استقبال کیا ۔ ڈی ایم کمار روی نے قافلہ کے لوگوں کو ٹرانسپورٹ سروس سے کنگن گھاٹ ٹینٹ سٹی قیام گاہ کےلئے روانہ کیا۔ ڈی ایم نے کہا کہ سکھ عقیدت مند دور دور سے یہاں بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ یہ ہمارے مہمان ہیں۔ لہذا ان کا والہانہ استقابل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم ان کے بہتر دورے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔ ڈی ایم کمار روی نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ سیکورٹی اور خصوصی سہولتوں کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ کنگن گھاٹ پر ٹورزم کارپوریشن کے ذریعہ ٹینٹ سٹی کی تعمیر کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی عقیدت مند باہر سے آرہے ہیں، ان کا جوش و خروش کے ساتھ خیر مقدم کیا جارہا ہے اور مناسب سیکورٹی فراہم کئے جارہے ہیں۔ جگہ جگہ پر مجسٹریٹ کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدت مندوں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس کے لئے ٹریفک کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے تحت 11جنوری سے 14جنوری تک گاڑیوں کی آمدورفت کےلئے بہتر انتظامات ہیں۔ راجندر نگر ٹرمینل پر آئے قافلہ کے ذریعہ بتایا گیا کہ موجودہ انتظامات پہلے سے بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال انتظامات بہتر سے بہتر ہوتے جارہے ہیں۔قافلہ کے لوگوں نے بہار حکومت اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نےا طمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سہولتیں تشفی بخش ہیں اور عقیدت مندوں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔اس موقع پر ڈی ایم کمار روی کے ساتھ اسپیشل راشننگ افسر پنکج کمار سمیت دیگر متعلقہ افسران اور ملازمین موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close