بہارپٹنہ

ڈی ایم نے پٹنہ سٹی کے ایس ڈی اودفتر کا معائنہ کیا

پٹنہ سٹی:ڈی ایم کمار روی نے جمعہ کو سب ڈویژنل دفتر پٹنہ سٹی کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران ڈی ایم نے ایس ڈی او کورٹ کے رجسٹر کی بھی جانچ کی۔ معائنے کے دوران ڈی ایم نے پایا کہ جس دن ایس ڈی او ، پٹنہ سٹی اور اصلاحات اراضی کے ڈپٹی کلکٹر کے ذریعہ عدالت کا کام کیا جاتا ہے، اس دن کے کورٹ کے رجسٹر پر دستخط نہیں ہے۔ ڈی ایم نے ایس ڈی او پٹنہ سٹی راکیش روشن اور اصلاحات اراضی کے ڈپٹی کلکٹر کو ہدایت دی کہ جس دن عدالت کا کام کریں، یقینی طور پر کورٹ کے رجسٹر میںاپنا دستخط ضرور کریں۔
ڈی ایم نے اسی ڈی او ، پٹنہ سٹی اور اصلاحات اراضی کے ڈپٹی کلکٹرکو ہدایت دی کہ عام لوگوں کی جانکاری کےلئے عدالتی کارروائی کے دن کائوز لسٹ کو کمپیوٹر میں ٹائپ کراکر روزانہ چسپاں کریںکہ آج کون کون سے معاملے کی سماعت کی جانی ہے۔
ڈی ایم نے پیش کار کو بھی ہدایت دی کہ کسی بھی معاملے کا ریکارڈ میں شروع سے آخر تک ایک ہی طرح کی لکھاوٹ ہونی چاہئے۔ ریکارڈ جس کے چارج میں ہے، وہی چارج میں رہیںتاکہ تحریر میں فرق نہیں رہے۔ڈی ایم نے حاضری رجسٹر کا بھی معائنہ کیا اور سبھی ملازمین کو موجود پایا۔ ساتھ ہی کیش بک کا بھی جائزہ لیا ۔ ڈی ایم نے ناظر کو ہدایت دی کہ وہ بل کی ادائیگی کرنے اور اسٹیشنری دینے میں تاخیر نہ کریں، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ان پر کارروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈی ایم کمار روی کے ساتھ ایس ڈی او پٹنہ سٹی راکیش روشن، اصلاحات اراضی کے ڈپٹی کلکٹر پٹنہ سٹی ، متعلقہ افسران اور ملازمین موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close