بہار

ڈی ایم کی بیٹھک میں ٹریفک نظام اور شہر کیحسن کاری پر غور وخوض

دربھنگہ : شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور جام کے مسئلہ پر پوری طرح قابو پانے کیلئے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ کی صدارت میں مختلف اداروں کے نمائندگان اور افسران کی نشست کلکٹریٹ میں ہوئی۔ آنے والے دنو ںمیں شہر کی توسیع کاری اور اس کے مطابق آمد ورفت کا مکمل انتظام ، شہر کی حسن کاری پر بھی غور وخوض کیاگیا اور مختلف تجاویز پررائے ظاہر کی گئی ۔ اس اہم نشست میں سینئر ایس پی منوج کمار ، ٹاؤن کمشنر ناگیندر کمار سنگھ ، اے ڈی ایم ویویک رنجن ، ایس ڈی او راکیش گپتا ، سڑک تعمیر محکمہ کے ایزکیٹو انجینئر ، ٹریفک انچارج ، عمارت تعمیر محکمہ کے ایزکیٹو انجینئر ، چیمبر آف کامرس سمیت مختلف تنظیموں کے نمائندگان اور دانشوران موجود تھے ۔ بیٹھک میں بتایاگیا کہ ریلوے دنار گمتی 25، میوزیم کے پاس گمتی نمبر 26، پنڈا سرائے کے پاس گمتی نمبر 21، دربھنگہ محمد پور ریل لائن کے بیچ اسپیشل گمتی نمبر 2اور بیلا سے دہلی موڑ گمتی نمبر 28پر ریلوے اور سرکار کے بیچ ریل اوور بریج بنانے پراتفاق ہوگیا ہے اور آگے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ بیٹھک میں فیصلہ لیا گیا کہ چٹی چوک گمتی 23اور کگوا گمتی سے چونابھٹی گمتی 27کے پاس ریلوے اوور بریج بنانے کی تجویز حکومت کو بھیجی جائے ۔ سڑک ٹریفک کو بہتر بنانے کیلئے بینتا چوک ، ناکہ پانچ ، الل پٹی پارس ہاسپیٹل سے ہونڈا ایجنسی تک ، قادر آباد چوک کے پاس ، پرانی بس اسٹینڈ سے اعظم نگر کی طرف پیلی مسجد تک ، مرزا پور چوک ملیچھ مندر سے ٹسٹی سوئٹ کارنر تک ، ہولیا چوک سے راجندر پرساد چوک تک فلائی اوور بنانے کی تجویز سرکار کو بھیجی جائے ۔ ڈی ایم سی ایچ کے پاس بھی فلائی اوور بنے گا جس میں دور جانے والی گاڑیاں اوپر سے ہی نکل جائے گیں اور نزدیک والی گاڑیاں نیچے سڑک سے نکلے گی ۔ ڈبل لین میں بننے والی یہ فلائی اوور ناکہ چھ سے کرپوری چوک تک پھیلا ہوگا ۔ بیٹھک میں سڑک کی توسیع کاری اور تجاوزات ہٹانے پر بھی غور وخوض کیا گیا ۔ دربھنگہ اور لہریاسرائے پر بنے گولالمبر کی جدید کاری کرانے کی بھی ہدایت ضلع مجسٹریٹ نے ٹاؤن کمشنر کو دیا ۔ شہر میں خراب یاکمزور ڈیوائڈر کو ہٹا کر مضبوط دیوائیڈر بنوانے اور اونچی جالی لگانے کا حکم دیاگیا ۔ ٹریفک کنٹرول کیلئے معقول مقدار میں ٹریفک ٹرالی موجود رکھنے کا حکم دیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے ٹریفک تھانہ انچارج اور دیگر تھانہ صدور کو ہدایت دیا کہ بس اور آٹو طے اسٹینڈ پر ہی کھڑی ہو اسے یقینی بنائیں ۔ سڑک تعمیر محکمہ کے ایزکیٹو انجینئر سے کہا گیا کہ فلائی اوور تعمیر کیلئے تکنیکی طور پر پروجیکٹ تیارکرکے ایک ہفتہ میں دستیاب کرائیں تاکہ اسے سرکار کے پاس بھیجا جاسکے ۔ پی ایچ ای ڈی کے ایزکیٹو انجینئر کو ہدایت دی گئی کہ پی ایچ ای ڈی کا پائپ بچھانے کے دوران جہاں جہاں سڑک کاٹی گئی ہے یا جہاں پائپ لکیج ہے وہاں جلد مرمت کروائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close