سیاستہندوستان

ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی کا انتقال

چنئی: ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی کا طویل علالت کے بعد آج شام شہر کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔کاویری ہسپتال میں داخل 94سالہ لیڈر نے شام چھ بج کر دس منٹ پر آخری سانس لی۔ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اروندن سیلواراج کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق’’ہمیں بڑے دکھ کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ ہمارے عزیز ایم کروناندھی کا سات اگست،2018کو شام چھ بج کر دس منٹ پر انتقال ہو گیا۔ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہماری ٹیم کے بہترین کوششوں کے باوجودانہیں بچایا نہیں جا سکاہے۔پریس ریلیز کے مطابق ہم بھارت کے قدآور رہنماؤں میں سے ایک کے انتقال پر گہرے غم کااظہار کرتے ہیں اور خاندان کے ارکان اور دنیا بھر میں آباد تمل ناڈوکے لوگوں کے دکھ کوشیئر کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close