بہارمتھلانچل

ڈی پی ایم آئی دربھنگہ پارامیڈیکل حلقہ میں جانا پہچانا نام: سنگھ

میں اور میری ٹیم ڈی پی ایم آئی دربھنگہ کےساتھ: فیاض احمد

مدھوبنی:ڈی پی ایم آئی دربھنگہ کی جانب سے ملت ٹیچر ٹریننگ کالج مدھوبنی کے سیمینار ہال میں تعلیمی بیداری پروگرام اور پارامیڈیکل پے کانفرنس منعقد کیا گیا. جناب فیاض احمد ایم ایل اے سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے. ڈی پی ایم آئی ڈائریکٹر (مارکیٹنگ اینڈ پروموشن) شاہد اطہر نے اسٹیج پے تشریف فرما مہمانوں کا تعارف کراتے ہوئے سبھی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شاہد اطہر نے ڈی پی ایم آئی کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور طلباء سے اپیل کیا کہ آپ طبی میدان میں پارامیڈیکل کورس کرکے اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں. مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے فیاض احمد نے کہا کہ آج تک ڈی پی ایم آئی دربھنگہ کے بارے میں جو معلومات ملی تھی الحمدللہ اس سے زیادہ دیکھنے کو مل گئی۔ جب بھی ڈی پی ایم آئی دربھنگہ کو ضرورت ہوگی، میں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کھڑا رہوں گا. مہمان اعجازی ڈاکٹر گریش پانڈی نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں کم وقت میں کچھ کرنے کی ضرورت ہے تو اس میدان میں آگے آنا ہوگا . خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اودے نارائن نے پارامیڈیکل کی خصوصی معلومات دی۔ القلم اکیڈمی ڈائریکٹر مہترمہ نکہت نے کہا کہ انسانوں کے لئے ادویات سب سے بڑی خدمت ہے، لیکن آج کچھ لوگوں نے اس پیشہ کا بھی غلط استعمال کیا ہے جو افسوس کا مقام ہے. ڈاکٹر جاوید احمد نے ڈی پی ایم آئی دربھنگہ کی ٹیم کو مبارکباد دی اور مشورہ دیا کہ اس طرح کا سیمینار تمام اسکولوں اور کالجوں میں منظم کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو پیرامیڈیکل کی تفصیل سے معلومات حاصل کریں. سمینار کو خطاب کرتے ہوئے، ڈی پی ایم آئی دہلی کی پرنسپل آرونا سنگھ نے اسکائپ پے کہا کہ طبی اور پارامیڈیکل کورس ایک دوسرے کے ساتھ ہے. سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر منیر نظامی نے کہا کہ جس طرح انسان کو چلنے کے لئے ریڈھ کی ہڈی کا ہونا ضروری ہے، اسی طرح طبی دنیا میں پارامیڈیکل کورس کا تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے. سیمینار کی نظامت کر رہے ڈی پی ایم آئی دربھنگہ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ای ڈی این سنگھ نے تمام طالب علموں اور والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار آپلوگوں کو ادارہ آنا چاہئے اور تفصیل سے معلومات حاصل کریں. آخر میں، تمام لوگوں کو شکریہ کرتے ہوئے سیمینار کے اختتام کا اعلان کیا گیا. سیمینار میں ضلع سے اسکول، کالج اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close