کھیل

کائونٹی کرکٹ؛ محمد عباس کی صلاحتیں مزید نکھر گئیں

انگلش کائونٹی ڈویژن ٹو میچ میں لیسٹر شائر کیخلاف ڈربی شائر دوسری اننگز میں محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کا سامنا کرتے ہوئے ابتدائی وکٹیں جلد گنوا بیٹھی، پیسر کی سوئنگ کے سامنے لاجواب ٹیم کی پوری کوشش تھی کہ باقی بیٹسمین کریز پر قیام طویل کرتے ہوئے میچ کو ڈرا کی طرف لے جائیں، اس مقصد میں کامیابی بھی حاصل ہوتی نظر آرہی تھی۔

86 رنز بنانے والے کرچلی ٹیل اینڈرز کے ساتھ مزید 10اوورز گزار لیتے تو میچ ڈرا پرختم ہوجاتا،مگرآئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف گذشتہ سیریز میں پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس نے انھیں مڈآن پر موجود فیلڈر کاکیچ بنواتے ہوئے ڈربی شائر کو 184تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پیسر نے صرف 54رنز دے کر6شکار کیے،ان کی بولنگ پر ایک آسان کیچ بھی ڈراپ ہوا،لیسٹر شائر نے ہدف 4وکٹ پر حاصل کرلیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد عباس نے انگلش کائونٹی میں شرکت کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بولنگ صلاحیتوں کو مزید نکھار لیا ہے،رواں سیزن میں انھوں نے 4 میچز میں 24.47کی اوسط سے17شکار کیے،ڈربی شائر کیخلاف 6وکٹیں ان کی اب تک بہترین کارکردگی رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close