فلم

کارتک، کیرتی سینن کے ساتھ گوالیر پہنچے

ممبئی : بالی ووڈ کا نیا کرش، کارتک آرین اپنی ہوم سیٹی گوالیرکے کرتی سینن کے ساتھ جانے کے لئے تیار ہیں۔ یہ نوجوان اداکار اپنی اگلی فلم دنیش ویزن کی لکا چپی کی شوٹنگ اپنی ہوم سیٹی میں کرنے جارہا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ جب کارتک اپنی ہوم سیٹی میں شوٹنگ کریں گے۔ لکشمن اٹیکر کی پہلی ہندی فلم ’لکا چپی‘کے آخری فنکار کو لے کر کئی اٹکلیں تھیں، لیکن کچھ ہی ہفتے پہلے یہ کارتک آرین اور خوبصورت کیرتی سینن کو حتمی طور پر منتخب کیا گیا۔ لکا چپی کی شوٹنگ گوالیر میں یکم اگست سے شروع ہوگی اور پھر بعد میں آگرہ اورمتھوا میں بھی شوٹنگ ہوگی۔ اس سلسلے میں کارتک کہتے ہیں کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ اس فلم کی شوٹنگ گوالیر میں ہونے جارہی ہے۔ سب سے پہلے میں نے یہ خبر اپنی ماں اور پاپا کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی شوٹنگ کےلئے بہت پرجوش ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close