بہارپٹنہ

کالی گھاٹ کو غیر قانونی تجاوزات سے پاک کیا گیا

پٹنہ :ضلع مجسٹریٹ کی نگرانی میں کالی گھاٹ کالی مندر کے سامنے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا انہوں نے ہدایت دی کہ کالی مند ر کے سامنے جو دکاندار غیر قانونی تجاوز کر دکان لگایا کرتے تھے ایسے دکانداروں کو گھاٹ کے نیچے یونیورسٹی کی خالی زمین مہیا کرائی جائے ۔انہوں نے ہدایت دی کہ جہاں سے تجاوز ہٹایا گیا ہے وہاں مستقل گھیرا بندی شجر کاری اور حسن کاری کا کام کیا جائے تاکہ دوبارہ تجاوز نہیں کی جاسکے۔ یونیورسٹی انتظامیہ دربھنگہ ہائوس کی طرف کالی گھاٹ جانے والی راستے کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ۔انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی دربھنگہ ہائوس کو خوبصور ت بنانے کی ہدایت دی انہوں نے پٹنہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرو وائس چانسلر رجسٹرار اور پروکٹر کے ساتھ میٹنگ کی ۔میٹنگ میں یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ پٹنہ یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں غیر قانونی طور سے اوبر اسٹے کر رہے طلبا کے سلسلے میں ڈی ایم کو جانکاری دی گئی انہوں نے ڈی ایس ٹائون اور تھانہ انچار پیر بہور کو ہدایت دی کہ غیر قانونی طور سے ہاسٹل میں رہ رہے طلبا اور سماج دشمن عناصر کو ہوسٹل خالی کرنے کی وارنگ دیتے ہوئے ہوسٹل خالی کرانے کےلیے خصوصی مہیم چلانے کی ہدایت دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close