بہارکوسی

کاموں میں تیزی لائیں افسران:ڈی ایم

مشرقی چمپارن(محمد اکرم)  شہر کے نگر بھون میں ضلع انتخاب و ضلع کلکٹر ڈی ایم رمن کمار کی صدارت میں آئندہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2019 کے پیش نظر افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے اب تک ہوئے کاموں کا جائزہ لیا اور کام میں کوتاہی برتنے والے افسران کو جلد کام کو صحیح طریقے سے کرنے کی ہدایت دی.انہوں نے کہا کہ ہی جل نل،کھلے میں رفع حاجت سے پاک سماج کی تشکیل،سات حدف منصوبوں کے معاملے میں ضلع ریاست کے اندر ساتویں نمبر پر ہے.انہوں نے امید ظاہر کیا کہ اگر ایسے ہی افسران محنت کے ساتھ کام کرتے رہے تو گزشتہ سال کی بنسبت امسال بہترین کام کرکے ریکارڈ بنائیں گے.آج کے اجلاس میں تمام 23 کو شاخوں:عامل/ ٹریننگ/ ہیلپ لائن/ میڈیا سرٹیفیکیشن اور نگرانی/ سویپ/ قانون نظام /سی پی ایف وغیرہ شاخوں میں کام کرنے والے افسران کو کام میں تیزی لانے کو کہا.25جنوری کو منعقد ہونے والے قومی یوم وؤٹر ضلع و بلاک سطح پر بڑے اہتمام کے ساتھ منایا جائے گا.اب تک 20060PWD وؤٹروں کی نشاندہی کی گئی ہیں.آج منعقد ہونے والی میٹنگ میں، انتخابی رجسٹری آفیسر، کلان پورپور،پپرا،مدہوبن، گووندگنج، چڑیا،ہرسدھی وغیرہ کے ذریعہ خصوصی بریف ترمیم/ پی ڈی ڈبلیو ووٹر،پولنگ اسٹیشن کی توثیق وغیرہ کے لۓ کارروائی کے بارے میں تفصیلی معلومات دی.
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close