بہارمتھلانچل

کامیابی کے لئے محنت درکار ہے:ڈی ایم

موتیہاری:تعلیم کے بغیر اس دنیا میں آپ باوقار زندگی نہیں گزارسکتے،یہ ایسا ہٹھیار ہے جس سے دنیا کے مقابلہ کو عبور کیا جسکتا ہے۔مزکورہ باتیں ڈی ایم رمن کمار نے ھندی روزنامہ اخبار کے پروگرام پرتیبھا سمان 2018 سے طلبا سے خطاب کے دوران کہیں۔انہوں نے طلبا کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کے ہر کامیابی کے پیچھے منظم محنت درکار ہے۔کسی بھی منزل کو پانے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کر اس پر کھڑا اتریں تب دنیا سلام کرے گی۔وہیں ایس پی اوپیندر کمار شرما نے کہا کہ موجودہ وقت کمپٹیش کا ہے۔اپنے آپ کو اس قابل تیار کریں کہ کوئی بھی مقابلہ آسان ہو۔اس طرح کہ پروگرام سے طلبا میں خوداعتمادی پیدا ہوتاہے۔اس موقع پر اخبار کے زریعے منعقد مقابلہ میں کامیاب ہوئے طلبا کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔وہیں اس موقع پر بہار کے مشہور تعلیمی ادارہ جامعہ امام ابن تیمیہ کے طلبا کو بھی پرتیبھا سمان 2018 سے نوازاگیا۔جامعہ کے جن طلبا کو نوازا گیا ان میں شمیم اختر عبد الغنی،معین الحق عبد المتین،محمد نذیر ابو سعید،جابر نذیر،سرتاج محمد فرمان سمیت دیگر طلبا کے نام قابل ذکر ہیں۔اس موقع پر مختلف کالج کے پرنسپل موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close