اتر پردیش

کانپور: لڑکی کو ملنے بلایا اور پھر تین دوستوں نے کی اجتماعی عصمت دری

کانپور میں پیر کے روز دیر شام ایک نابالغہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کے دوست نے اسے گنگا بیراج کے کنارے بلایا اوروہاں پر لڑکے اور اس کے دو دوستوں نے مل کر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس محکمہ میں ہنگامہ ہو گیا۔ خاندان والوں کی تحریرپر نواب گنچ پولیس نے سدھارتھ سمیت دیگر ملزمین کے خلاف اجتماعی عصمت دری، پاکسو ایکٹ، ایس سی ایس ٹی ایکٹ سمیت دیگر ایکٹ میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ارسلا اسپتال میں لڑکی کا میڈیکل کرایا گیا ہے۔

واضح ہو کہ نواب گنج تھانہ علاقہ میں رہنے والی 15 سالہ لڑکی جاگرن پارٹی میں فنکار ہے۔ متاثرہ کے والد کے مطابق، پروگرام کے درمیان بیٹی کی اناو کے سدھارتھ نام کے نوجوان سے بات چیت ہونے لگی اور اسی نے بیٹی کو گنگا بیراج پر ملنے کے لئے بلایا۔ وہاں گنگا پار جنگل میں لے جا کر پہلے سے موجود اپنے دو دوستوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ لیکن جب متاثرہ نے مخالفت کی تو اس کے منہ میں کپڑا بھر دیا۔

اسی درمیان نابالغہ کی چیخیں سن کر گاوں والے پہنچے تو تینوں موقع سے فرار ہو گئے۔ گاوں والوں کی مدد سے لڑکی گھر پہنچی۔ علاوہ ازیں معاملہ کی اطلاع نواب گنج پولیس کو دی گئی۔ ایس پی مغرب سنجیو سمن نے بتایا کہ متاثرہ کی تحریر پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close