ہندوستان

کانگریس امیدواروں کی سوشل میڈیا فہرست سے مچی ہلچل

بھوپال:مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس امیدواروں کے انتخاب کے عمل سے گزر رہی ہے اور اس دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی امیدواروں کی ایک مبینہ فہرست نے پارٹی کے اندر اندر ہلچل مچا دی ہے. کانگریس نے اس فہرست کی تردید کرتے ہوئے اسے بی جے پی کی سازش قرار دیا ہے. کانگریس کی ریاستی میڈیا سیکشن کی صدر شوبھا اوجھا نے جمعرات کو اس فہرست کو مکمل طور فرضی بتایا. ریاست کے زیادہ تر سوشل میڈیا گروپوں پر کانگریس کے امیدواروں کے ناموں کی فہرست وائرل ہو رہی ہے، اس فہرست کو کانگریس کی خفیہ فہرست بتایا جا رہا ہے. فہرست میں 230 اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے نام ہیں جسے لے کر کانگریس کے دعویداروں کے درمیان ہلچل مچی ہوئی ہے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close