بہارمتھلانچل

کانگریس دفتر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ 16؍دسمبر کو

دربھنگہ:بہار اسٹیٹ کانگریس کمیٹی کار گذارصدر شیاما سندر سنگھ دھیرج کی ہدایت کے مطابق آئندہ 16؍دسمبر کو دربھنگہ ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدہ داران ، ایم ایل اے ، سابق ایم ایل اے ، سابق ایم ایل سی ، پارٹی سیل کے صدور کے ساتھ ایک بیٹھک کریں گے ۔ اس بیٹھک میں حکومت ہندکے سابق وزیر داخلہ اور قومی ترجمان ڈاکٹر شکیل احمد حصہ لیں گے ۔ ساتھ ہی آئندہ 3؍جنوری 2019کو کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کا پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد ہونے والی ریلی کی کامیابی پر غور وخوض کریں گے ۔ اس بابت بلبھدرپور واقع ضلع کانگریس دفتر میں ضلع صدر سیتا رام چودھری کی صدارت میں کانگریسیوں کی ایک نشست ہوئی جس میں تمام نکات پر غور وخوض کیا گیا ۔ ساتھ ہی کانگریس کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنے پر غور کیا گیا ۔ کانگریس قیادت کی ہدایت پر تمام پنچایتوں میں پنچایت صدر کا انتخاب اور ہر بوتھ پر دس افراد کوجوڑنے کا جائزہ لیا گیا ۔ بیٹھک میں رام پکار چودھری ،ڈاکٹر بیدناتھ جھا بیجو، ضلع میڈیا انچارج محمد اسلم ، اودت نرائن چودھری ، گھنشیام مشرا ، ششی کانت چودھری ، نکھل آشا ، متھلیش یادو ، سوشیل سنگھ وغیرہ لیڈران نے خطاب کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close