اتر پردیش

کانگریس قومی صدر راہل گاندھی مکمل طور پر ہندو ہیں: اکھلیش

آ گرہ17جولائی(پریس ریلیز)سما ج وادی پارٹی قومی صدراکھلیش یادو نے کہاکہ کانگریس قومی صدر راہل گاندھی مکمل طور پر ہندو ہیں،بی جے پی لیڈر بتایں کے وہ ہندو ہیں کہ نہیں،اکھیلش تاج نگری میں سما ج وادی لیڈر اورسابق مرکزی وزیر رام جی لال سمن کی اہلیہ پریم وتی سمن (سابق ضلع صدر پنچانت آ گرہ) کے انتقال پر خیرا ج عقیدت پیش کرنے لکھنوں سے سمن کے گھر تشریف لائے تھے، میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ مرکزی حکومت ہوا میں تیر جلا رہی ہے، اُترپریش میں بی جے پی حکومت کے تمام داعوں کے بعدابھی پریش میں کانونی نظام صحیح نہیں ہے، شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جس دن ایک درجن سے ذیادہ قتل نہ ہوتے ہوں،یہ حکو مت تو چھو ٹی بچیوں کی عصمت کی حفاظت بھی نہیں کرپارہی ہے،اکھیلش نے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی کا اتحاد کی مظبوتی بی جے پی کی زبان بتا رہی ہے ، یوپی کی عوام نے بی جے پی کونمبر دینا شروع کر دیاہے، بی جے پی پھول پور، کرانہ ، گورکھپور کی سیٹ جیتے میں ناکامیاب رہی ہے، اس ہار سے بی جے پی کو سبق لیا چائیے، پی جے پی کی مرکزی حکومت اور اُترپردیش حکومت دونو ں تکبر میں ہیں،عوام کی طرف دونوں حکو مت کا کوئی خیال نہیں ہے، یادو نے کہا کہ پریش میں اگر سما ج وادی پارٹی کی حکومت ہوتی تو تاج نگری کو انٹریشنل ایئر پورٹ مل گیا ہوتا ،اکھیلش نے کہا کہ انتخابات سے قبل یا بعد میں پارٹیوں کا اتحاد وزیر اعظم کا چہرا طے کر یگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close