اتر پردیشسیاستہندوستان

کانگریس نے عدلیہ کو بدنام کرنے کے تمام حدود کوپارکردیا ہے:مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ عدالت کےسوالیہ نشان لگانے اور اس کے وقار پر شک کرنے میں کانگریس تمام حدود کو پار کرجاتی ہے۔ وزیراعظم مسٹر مودی نے اتوار کو یہاں جھونسی کے آندوا میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی بھیڑ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریاگ راج کو عدالت کا مندر بھی کہا جاتا ہے گذشتہ کچھ وقت سے ایک بار پھر عدالت پر دباؤ کا کھیل شروع ہے اس کے لئے ملک اور نوجوان نسل کوآگاہ کیا جانا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا’’ ملک پر سب سے زیادہ اقتدار کرنے والی پارٹی نے ہمیشہ ہی خود کو عدالت یہاں تک کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سے اوپر رکھا ہے۔ ملک کے ہر ادارے کو یہاں تک کہ آئینی ادارے پر بھی اس پارٹی(کانگریس) نے سوالیہ نشان کھڑا کر دیاہے۔ اس کے اشارے پر نہ چلنے، اس کے اشاروں پر نہ جھکنے نیز اس کی من مانی کو قبول نہ کرنے کی وجہ سے اب وہ ہمارے ملک کی عدالتی نظام کو بھی کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس کی صرف ایک وجہ تھی کہ عدالت ان اداروں میں سے ایک ہے جو اس پارٹی کے سامنے بلاخوف کھڑی رہتی ہے۔رافیل معاملے پر مرکزی حکومت کو کلین چٹ ملنے کے بعد بھی کانگریس کے مرکزی حکومت کو نشانہ بنانے پرتبصرہ کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ عدالت کے وقار کو داؤ پر لگانے اور اس پر شک کرنے کے لئے کانگریس صرف طاقت کا استعما ل نہیں کرتی ہے بلکہ وہ اس کے لئے دھوکہ ،جھوٹ،پروپیگنڈہ اور دیگر طریقوں کو بھی استعمال کرر ہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close