بہارسیمانچل

کانگریس کاحب الوطنی پروگرام 29جولائی کو

پورنیہ:آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی سرپرستی میں پارٹی کے ونگ سےوادل کے بینر تلے ہندوستانی لوگوں کوحب الوطنی کا پیغام دینے کے مقصد سے 29 جولائی کو ملکی سطح پرپروگرام کے تحت ملک کے لوگوں کو حب الوطنی کا درس دینے کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔ کانگریس سےوادل کے قومی اہم کارکن لال جی دیسائی کی ہدایات پر بہار ریاست کانگریس سےوادل کے اہم کارکن سنتوس شریواستو نے پورے بہار کے اضلاع میں سےوادل کے ریاستی عہدیداروں کو پروگرام کی کامیابی کو لے کرضلعوں کا چارج سپرد کیا ہے۔ کاگرےس سےوادل کے ریاستی وزیر وکشن گنج کے نئے منتخب انچارج شفیع عالم نے کشن گنج کے دوران پورینہ میں نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حب الوطنی پروگرام تاریخی ہوگا۔قوم پرستی کا چھوٹا دعویٰ کرنے والوں کو ملک کی عوام منہ توڑ جواب دے گی۔ مسٹر عالم نے کہا کہ سےوادل کے ایک ایک کارکن جی جان سے اس پروگرام کی تیاری میں لگے ہیں۔انہوں نے سےوادل کے قومی اہم کارکن لال جی دےشائی کی سالگرہ کی مبارک دی ۔ وہیں شفیع عالم نے کشن گنج انچارج نامزدگی پر ضلع کانگریس کمیٹی کے سابق ضلع صدر رنجن سنگھ، اش نارائن چودھری، رنکو یادو، علیم الدین انصاری، داو¿د عالم،محمد مختار عالم،محمد مجاہد،سنتوس سنگھ، وغیرہ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی تنظیم میں مضبوطی آئے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close