بہارمتھلانچل

کانگریس کے آج 134ویں یوم تاسیس پر ضلع اور نگر دفتر میں پرچم کشائی

دربھنگہ :آل انڈیا کانگریس پارٹی کی آج 134واں یوم تاسیس پر بلبھد ر پور واقع ضلع کانگریس دفترتقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر کانگریس ضلع صدر سیتا رام چودھری نے دفتر احاطہ میں جھنڈاپھہرایا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ راشٹریہ کانگریس نے ملک کی سچی خدمت کی ہے ۔ ملک کا اتحاد اور سالمیت برقرار رکھنے کیلئے کانگریس نے جو نظیر پیش کی ہے اسے ملک کے لوگ کبھی نہیں فراموش کرسکتے ہیں ۔ پروگرام سے ریاستی نمائندہ اجے جالان ، پنڈت رام نرائن جھا ، ڈاکٹر پون چودھری ، ڈاکٹر عبد الہادی صدیقی ، گنیش سنگھ ، متھلیش پاسوان ، ضلع میڈیا انچارج محمد اسلم ، سوشیل سنگھ ، امریندر کمار امر ، سید تنویر انور ، رام نرائن یادو ، اوشی چودھری ، کنہیا جھا ، مادھو ٹھاکر ، جینت جھا ، حشمت علی ، شکیل حبیب ، پرویز شاہین ، وملندو ٹھاکر ، للن رائے ، تریبھون کمار ، پربھاکر چودھری ، متھلیش یادو ، شمبھو یادو ، پرہلاد کمار سنگھ ، پرمانند جھا ، وشال کمار ، دلیپ مہتو ، محمد تبریز ، اشرف علی ، محمد مزمل حسین اور سینئر لیڈر رام پکار چودھری اور ارون کمار جھا نے بھی خطاب کیا اور ملک کی آزادی اور ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے میں کانگریس کی خدمات کا ذکر کیا ۔ دوسری جانب دربھنگہ نگر 2کے دفتر پر کانگریس پارٹی کی 134ویں یوم تاسیس پر پرچم کشائی کی گئی ۔ پرچم کشائی نگر 2کے صدر راجا انصاری نے کی ۔اس موقع پر محمد ساجد حسین ، دنیش گنگنانی ، سید تنویر عالم ، اجے کمار جالان ، رام نرائن جھا ،ڈاکٹر عبدالہادی صدیقی ، محمد وسیم انصاری ، عذیر انور ، ببلو خان ، محبوب عالم ، رنجیت پاسوان ، فیض احمد ، منا خان ، امیش مہتو ، ناصرین نگار ، محمد اقبال ، محمد شکیل شریک ہوئے اور کانگریس کو اورآگے بڑھانے کیلئے تمام لیڈران نے غور وخوض کیا۔


Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close