بہارمتھلانچل

کرائم کی روک تھام کیلئے پولیس افسران کی نشست

دربھنگہ :سینئر ایس پی منوج کمار سنگھ کی صدارت میں پولیس لائن میں تھانہ صدور کی اہم نشست ہوئی جس میں ضلع میں بڑھتے جرائم اور چوری کی واردات پر قابو پانے کی حکمت عملی طے کی گئی ۔ اس بابت تھانہ انچارج کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داری ایمانداری سے انجام دیں اور اپنے اپنے حلقہ میں جرائم وکرائم کی روک تھام کیلئے سرگرمی دکھائیں ۔ ایس ایس پی نے ڈی ایس پی انوج کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ضلع میں بڑھتے جرائم کی رو ک تھام کیلئے سرگرمی سے کام شروع کردیں ۔ پچھلے دنوں شہر میں چوری ، اے ٹی ایم سے فرضی نکاسی ، مار پیٹ جیسے واردات میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جس تھانہ حلقہ میں واردات پیش آئیں گے وہاں فوری کاروائی متعلقہ تھانہ انچارج کی ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close