کھیل

کراچی میں پانی بحران پر شاہد آفریدی بھی پریشان

پاکستان کے اسٹار کرکٹر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان کو بنے 70 برس ہوگئے مگر ملک کی شہ رگ کی حیثیت رکھنےو والے شہر کراچی کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے، سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود شہر کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور چلی گئیں مگر پانی کا مسئلہ جوں کا توں موجود ہے، آخر پانی کا مسئلہ کب حل ہوگا؟“

واضح رہے کہ شاہد آفریدی ملک کے سماجی مسائل پر اظہار خیال کرتے رہتے ہیں، وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، وہ پاکستان کے مختلف علاقوں خصوصا سندھ کے دور دراز علاقوں میں پانی، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close