بہارمتھلانچل

کرماوابجلی سب اسٹیشن کارکن اسمبلی فیصل رحمن نے کیاافتتاح

درجنوں گائوں کے لوگوں کوبجلی سے ملے گی راحت،بدلے جائیں گے جڑجڑتار

موتیہاری: چاروں جانب ترقی ہواس کے لئے ہم نے رکن اسمبلی بنتے ہی اس کوآگے بڑھایاجس کی وجہ سے ہرطرف فلاحی کام ہورہے ہیں ،ڈھاکہ بلاک میں ایک ہی فلٹرسے بجلی ملتی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کوپریشانی ہوتی اس مسلہ کوہم نے وزیراعلی نتیش کمارسے مل کرانکے سامنے رکھاجس کے بعدآج کرماواپنچایت میں بجلی سب اسٹیشن بن کریہاںکے عوام کوبجلی فراہم کرناشروع کردیاہے مذکورہ باتیں ڈھاکہ رکن اسمبلی فیصل رحمن نے ڈھاکہ بلاک کے کرماواپنچایت کے سراٹھامیں بجلی سب اسٹیشن کے افتتاح کے بعدعوام سے کہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ سکرہنابلاک میں بجلی ایک بہت بڑامسلہ تھاجس میں سے کچھ جگہوں پرحل کرلیاگیااورجلدہی دیگرجگہوں پرچھوٹے چھوٹے بجلی سب اسٹیشن کی تعمیرکرکے لوگوں کوبجلی پہونچایاجائے گا۔وہیں بجلی ایس ڈی اوچندن کمارنے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ اس کی تعمیرکی بجٹ نوکروڑپرمختص ہے جسے بجاج کمپنی کوبناناتھاجس میں سے نصف سے زائدکام ہوچکے ہیں اورجلدہی پوراکرلیاجائے گا۔یہاں سے فی الحال چارفلٹرہی مختلف گائو ں کوپہونچے گاپہلافلٹرتلہرا۔دوسرے فلٹرمیں پھلوریا،کسمہوا،بریوا اورچندنبارہ شامل ہیں ۔تیسرے فلٹرمیں جموا، پنڈری، سراٹھا،بھگوانپوراورخیرواشامل ہیںوہیں چوتھے فلٹرمیں پچپکڑی، بھنڈار، روپولیا، مڑلی شامل ہیں۔جس گائوں میں بجلی کے تار جڑجڑحالت میں ہے اسے جلدبدلاجائے گا۔اس سب اسٹیشن کے شروع ہونے سے درجنوں گائو ں کے لوگوں میں کافی خوشی ہے اور فی الوقت ڈیڑھ میگاواٹ بجلی فراہم ہورہاہے اورجلدہی آٹھ میگاواٹ کی بجلی فراہم ہوجائے گا۔اس موقع پرجوئنیرانجیئرراجیورنجن،سوئچ بورڈ آپریٹر راہل کمارکے علاوہ راجدبلاک صدرشمس تبریز،رضوان احمد،معین علی،انیس الرحمن،قمرعالم سمیت سیکڑوں لوگ موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close