سیاست

…..کرناٹک: سدارمیا نے ظاہر کیا اندیشہ، ‘2019 تک چلے گی حکومت، اس کے بعد

کرناٹک میں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی بھلے ہی یہ بھروسہ دلا رہے ہوں کہ حکمراں جے ڈی ایس۔ کانگریس اتحاد میں سب کچھ ٹھیک ہے لیکن کانگریس لیڈر اور سابق سی ایم سدارمیا کا ایک ویڈیو کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سدا رمیا موجودہ حکومت کے طویل عرصہ تک چلنے پر اندیشہ جتاتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں۔

اس میں نظر آ رہا ہے کہ جب سدارمیا سے اس حکومت کے پانچ سال پورے کرنے کو لے کر پوچھا گیا تو انہوں نے مبینہ طور پر کہا ، “پانچ سال ۔۔۔مشکل ہیں۔۔۔دیکھتے ہیں لوک سبھا انتخابات 2019 کے بعد کیا ہوتا ہے۔۔۔ اس کے ساتھ ہی وہ کہتے ہیں ، “لوک سبھا انتخابات پورے ہونے تک تو وہ (سرکار) بنے رہیں گے، اس کے بعد کیا کچھ ہوتا ہے (وہ ہمیں دیکھنا ہوگا)”۔

کانگریس لیڈر سدارمیا ان دنوں یہاں نیچوروپیتھی اسپتال میں علاج کرا رہے ہیں اور یہ ویڈیو مبینہ طور سے وہیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کرناٹک کی مخلوط حکومت میں اختلاف کی تمام بحثوں کے بیچ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور نے حالانکہ واضح کیا ہے کہ یہ حکومت پانچ سال کی اپنی مدت ضرور مکمل کرے گی۔ پرمیشور نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ میں نے اسے ( ویڈیو) نہیں دیکھا ہے۔ جب ہمارے درمیان ( حکومت بنانے کو لے کر) سمجھوتہ ہو چکا ہے ، ہم نے یہ حکومت پانچ برسوں تک چلانے کا سمجھوتہ کیا ہے۔ ہم پانچ سال تک حکومت چلائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close