سیاست

کرناٹک میں گرنے والی ہے کانگریس۔ جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت؟

بی جے پی صدر امت شاہ سے بی ایس یدی یورپا کی ملاقات کے بعد پارٹی کے اندرونی ذرائع نے واضح کر دیا کہ مرکزی قیادت کی کانگریس-جے ڈی ایس کی حکومت کو ‘گرانے‘ میں دلچسپی نہیں ہے۔

درحقیقت، یدی یورپا نے پیر کو احمد آباد میں امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔ یدی یورپا کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی رکن اسمبلی بسوراج بوممئی بھی موجود تھے۔ شاہ اور یدی یورپا کی بات تقریبا ایک گھنٹہ تک چلی۔ اس میٹنگ کے بعد ان قیاس آرائیوں پر روک لگ گئی کہ بی جے پی وزیر اعلیٰ کمار سوامی کو ‘عہدہ‘ سے ہٹا کر یدی یورپا کو سی ایم بنانے کی تیاری میں ہے۔

بی جے پی سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے 20 غیر مطمئن ارکان اسمبلی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کچھ ریاستی رہنماوں نے مرکزی قیادت کو مشوردہ دیا تھا کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائے۔ تاہم مرکزی قیادت نے ایسا کوئی قدم نہ اٹھانے کی وارننگ دی ہے۔ وہیں، یدی یوروپا کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ حکومت کے خود ‘گرنے’ کا انتظار کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close