دہلیہندوستان

کرپشن کے خلاف بیداری لانے کے لئے نکڑ ناٹک کا اہتمام

پولس، افسر اور نیتائوں کی ملی بھگت سے جاری بدعنوانی پر طنز

نئی دہلی: شاہین باغ کے قریب واقع کالندی کنج پارک کی موڑپر ایک نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا گیا۔ ڈرامہ ’’آدان پردان کی داستان‘‘ سوشل پرائڈ ویلفیئرسوسائٹی کے اشتراک سے طلبہ کی ایک تنظیم نے اسٹیج کیا۔اس کا مقصد کرپشن کے خلاف عوام میں بیداری لانا تھا اور سینکڑوں لوگوں نے نہ صرف ڈرامہ دیکھا بلکہ اس کی تعریف بھی کی۔ اس ناٹک میں پولس، نیتا اور سرکاری افسران کی ملی بھگت سے جاری کرپشن اور عام آدمی کے نقصان کو دکھایا گیا ہے ۔یہ بھی طے پایا کہ اکشے کمار کے تعاون سے کام کرنے والی یہ ٹیم اوکھلا میں نشہ کے خلاف بیداری کے لئے بھی ایک نکڑ ناٹک پیش کرے گی۔ سوسائٹی کے سکریٹری عادل اعظمی نے اس موقع پر ناٹک کا پس منظر بیان کیا اور اس قدم کو کرپشن کے خلاف ملک میں بیداری کی طرف ایک بڑا قدم بتایا۔ جب کہ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر کمال احمد نے ٹیم کے لوگوں اور ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرپشن کے خلاف ان سے تعاون مانگا۔ اس موقع پر ’والینٹیئرس آف چینج‘ کے کنوینر اور اوکھلا میں طویل مدت سے سماجی کاموں میں سرگرم عبدالرشید اگوان نے بتایا کہ علاقے میں کس طرح کے کرپشن جاری ہیں اور اس کا اثر اوکھلا اور جامعہ نگر کی ترقی پر پڑرہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close