بہارسیمانچل

کرکٹ موجودہ وقت میں سب سے بڑا کمپٹیشن:فیصل رحمن

  مشرقی چمپارن(محمد اکرم)  کھیل کود انسانوں کے لئے ہے.جس طرح پڑھائی ہر شخص کے لئے ضروری ہے ٹھیک اسی طرح کھیل میں بھی کمپٹیشن پوگیا ہے جس کے لئے باضابطہ عالمی اور بلاک سطح پر مقابلہ اڑائی  ہورہی ہے.ایسے میں نوجوانوں کو چاہیے کہ کھیل کود میں اپنے کیریئر کو تابناک بنائیں.میں یہ کہوں تو غلط نہیں ہوگا کہ آج کے وقت میں سب سے بڑا مقابلہ کرکٹ کا ہے جہاں پورے ملک سے چنندہ کھیلاڑی منتخب ہوکر میدان پر اترتے ہیں.مذکورہ باتیں ڈھاکہ رکن اسمبلی فیصل رحمن نے گھوڑاصحن میں شہید ہیرا لال یادو میموریل کلب کے افتتاح سے خطاب کرتے ہوئے کہیں.انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ آج پوری دنیا میں بہت مقبول ہوچکا ہے.آج کا افتتاحی میچ گووندی ڈھاکہ اور سیتامڑھی کے بیچ کھیلا گیا.جس میں سیتامڑھی نے گووندری کو ہرا دیا.اس موقع پر شمس تبریز،اوقیش انصاری،محمد رضا سمیت دیگر لوگ موجود تھے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close