بہارسیمانچل

کرکٹ میں بہارکے بچے کریں گے نام روشن:آلوک کمار

ڈھاکہ ہائی اسکول میںآنجہانی برج بہاری کرکٹ ٹورنامنٹ شروع،ڈھاکہ نے سیتامڑھی کوہرایا

مشرقی چمپارن: بچوںکے لئے جس طرح پڑھائی ضروری ہے ٹھیک اسی طرح اس کے ساتھ ساتھ کھیل بھی انتہائی ضروری ہے۔ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیامیں کرکٹ کاکھیل سب سے بڑاکھیل ہے۔جس میں پورے ملک کے چنندہ کھیلاڑی شرکت کرکے ملک کانام روشن کرتے ہیں۔مذکورہ باتیں ڈھاکہ ہائی اسکول میں آنجہائی برج بہاری پرسادریاستی سطح کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے بعدکھیل شائقین کوخطاب کرتے ہوئے سکرہناڈی ایس پی آلوک کمارنے کہیں۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی کام کواگرایک مشن کے ساتھ کیاجائے تواس میں کامیابی ضرورملتی ہیں اسی طرح ہمارے ریاست اورضلع کے بچے پورے مصصم کے ساتھ اگرکھیل میں مقابلہ آڑائی کرے توملک کی نمائندگی کرنے سے بہارکے نوجوانوںکوکوئی روک نہیں سکتاہے۔کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ سیتامڑھی اورڈھاکہ کے بیچ ہواجس میں ٹاس جیت کرسیتامڑھی نے ڈھاکہ کی ٹیم کوبلے بازی کی دعوت دی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈھاکہ کی ٹیم نے مقررہ 25اوورمیں سات وکٹ کے نقصان پر183رن کابڑااسکورکھڑاکیا۔ڈھاکہ کی جانب سے نیشانک شوربھ نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے 100رن بناکرٹیم کومضبوط کیا اوروہیں شکیب الغنی نے 29رن بنائے۔سیتامڑھی کی طرف سے گیندبازی کرتے ہوئے راجیش نے چاراورویپل نے دووکٹ لئیے۔جواب میں کھیلنے اتری سیتامڑھی کی ٹیم نے 24.2اوورمیں 122رن بناکرآل آوٹ ہوگئے۔مین آف دی میچ کاانعام ڈھاکہ ٹیم کے نیشانک شوربھ ڈھاکہ تھانہ صدرآشوک کمارآزادکے ہاتھ سے دیاگیا۔موقع پرکمینٹیٹرعبدالرحمن،عبدالصمد،عارف حیات،بدیع الزماں،پپوچودھری،اسکوررجاویدخان،آکاش کمارسمیت لوگ موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close