کھیل

کرکٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملنے پر اس کھلاڑی نے چھوڑدیا تھا پاکستان ، اب امریکہ کی ٹی 20 ٹیم میں ہوا شامل

پاکستان کےجانثار خان پہلے پاکستانی ہیں جو ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر امریکا کے لیے منتخب ہوئے ہیں

پاکستان کےجانثار خان پہلے پاکستانی ہیں جو ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر امریکا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ ذرائع کےمطابق پشاورکےفرسٹ کلاس آل راونڈر جانثار خان امریکا کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔ جانثارپاکستان کی انڈر15 اور 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔

آل راونڈر جانثار خان نے 1995 میں انڈر 15، جبکہ 1998 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ اپنی قومی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر چار سال قبل امریکہ کا رخ کیا تھا اور بہترین کارکردگی پراب انہیں امریکہ کی ٹی ٹوئنٹی قومی ٹیم کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔
جیو ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق جانثار خان کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیم کا حصہ بننے پر انہیں خوشی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں پہلا پاکستانی ہوں جس نے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی اور امریکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی بھی نمائندگی کر رہا ہوں ۔ جانثار اگلے ماہ سے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر راؤنڈ کھیلیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اچھا پرفارم کریں گے اور امریکی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک کوالیفائی کرنے میں ان کا بھی اہم کردار ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close